پنجاب کے تمام بورڈز نے نویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا۔ لاہور بورڈ کے نویں جماعت کے سالانہ امتحان میں 2 لاکھ 95 ہزار 121 امیدواروں نے حصہ لیا جس کا کامیابی کا تناسب 49 اعشاریہ 60 فیصد رہا، امتحانی نتائج بورڈز کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دئیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں طلباء و طالبات اپنا رول نمبر 80029 پر بھیج کر بھی امتحانی نتیجہ معلوم کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں