نواز شریف نے ن لیگ لاہور کی قیادت کو ہنگامی حکم جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف نے ن لیگ لاہور کی قیادت کو لندن طلب کرلیا ہے۔ قائد ن لیگ نوازشریف نے لاہور کے تنظیمی امور اور سیاسی معاملات پر رپورٹ کیلئے ن لیگ لاہور کی قیادت کو لندن طلب کرلیا ہے۔

 

 

صدر لاہور سیف الملوک کھوکھر اور صدر یوتھ ونگ لاہور ملک فیصل کل لندن روانہ ہوں گے۔ سیف الملوک کھوکھر اور ملک فیصل لندن میں نوازشریف کو تنظیم سازی کی رپورٹ پیش کریں گے۔ ملاقات میں پارٹی قائد کے استقبال اور تنظیم سازی سے آگاہ کیا جائے گا۔ اسی طرح پارٹی صدر شہباز شریف کی بھی کل لندن روانگی متوقع بتائی جارہی ہے، شہبازشریف کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی لندن جائیں گی۔ شہبازشریف لندن میں پارٹی قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے اور سیاسی و انتخابی اور معاشی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔ مزید برآں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ کی رہائش گاہ آمد ، سابق وزیراعظم شہباز شریف نے عطاء اللہ تارڑ کے والدین اور اہل خانہ سے ملاقات کی ۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر رفیق تارڑ کی پاکستان اور قوم کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے عطاء اللہ تارڑ کی پارٹی اور وزارت عظمیٰ کے 16 ماہ میں ملک کے لئے بھرپور خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق صدر رفیق تارڑ کی یادگار تاریخی تصاویر بھی دیکھیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے سابق صدر پاکستان محمد رفیق تارڑ اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کی 1997 کی ایک یادگار تاریخی تصویر بھی سابق وزیر اعظم شہباز شریف کو دکھائی۔ اس تصویر میں شہباز شریف یو اے ای کے مرحوم صدر شیخ زاید بن سلطان آل نھیان کے ہمراہ ان کے صدر اور موجودہ صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان بھی موجود ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ اور ان کے اہل خانہ نے آمد پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ عطا اللہ تارڑ نے اعتماد کرنے پر شہباز شریف کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں