لاہور(پی این آئی ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا تنویر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سپورٹس واپس لی، ہمیں نہیں دی۔ہ الیکشن میں بیلٹ پیپر زپر بلے کا نشان نہیں ہونا چاہئے،کسی جتھے کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے کارنامے لوگوں نے دیکھ لئے اب یہ چیپٹر بند ہونا چاہئے۔
نون لیگ صرف ایک ہی صورت میں اگلا الیکشن جیت سکتی ہے کہ بلے سمیت کوئ بھی اور نشان بیلٹ پیپر پر نہ ہو، یہ اکیلے ہی الیکشن لڑ لیں پھر بھی یہ الیکشن ہار جائیں گے اور زیرو رسک کے اسی فارمولے پر نواز شریف پاکستان آنے سے ہی انکاری ہیں، ماشاللہ https://t.co/OclBbHflCr
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 15, 2023
لیگی رہنما کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ن لیگ ایک ہی صورت میں اگلا الیکشن جیت سکتی ہے کہ بلے سمیت کوئی بھی اور نشان بیلٹ پیپر پر نہ ہو۔فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اکیلے ہی الیکشن لڑ لیں پھر بھی یہ الیکشن ہار جائیں گے اور زیرو رسک کے اسی فارمولے پر نواز شریف پاکستان آنے سے ہی انکاری ہیں۔خیال رہے کہ رانا تنویر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت لینے کا تعلق جمہوری رویوں سے نہیں جس کی تنزلی ہوئی ہے۔معاملات خراب ہوتے جا ررہے تھے اس لئے حکومت لینا کا فیصلہ درست تھا۔شہباز شریف نے حکومت لے کر جو ٹارگٹ لینا تھا وہ حاصل کیا گیا ہے۔ معاشی بحران سے نکل کر ڈائریکشن پر سیٹ کر دیا، بہتری کی طرف چل پڑے ہیں۔ رانا تنویر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت روایات، رویوں کے لحاظ سے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ہمارا آئین فریکچر ہے اس میں بہت سے خامیاں ہیں جنہیں درست کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہمیں بہت زیادہ انتقام کا نشانہ بنا رہے تھے،ہم نے تعاون کا ہاتھ بڑھایا لیکن دوسری جانب سے مثبت جواب نہیں آیا تھا۔ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے کوئی سپورٹ نہیں ملی،ہم نے آئینی طریقہ اختیار کیا اور تحریک عدم اعتماد پیش کی۔
انہوں نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے بھی کہہ دیا ہے آئندہ ماہ نواز شریف واپس آرہے ہیں۔نواز شریف جھوٹے کیسز کیخلاف اپیل کر چکے ہیں امید ہے ریلیف ملے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں