عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی شامت آگئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد کسی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دوسری جانب زمان پارک کے باہر احتجاج کرنےو الے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، پولیس کے مطابق زمان پارک کے باہر عمران خان کے حق میں احتجاج کرنےو الے 27 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں خواتین بھی شامل ہیں ، گرفتار افراد کو شہر کے مختلف تھانوں میں منتقل کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب پشاور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے شدید احتجاج کے باعث دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے ، دفعہ 144 کے تحت شہر بھر میں سیاسی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ، شہر میں 5یا اس سے زیادہ افراد کے اکھٹا کھڑے ہونے پر بھی پابندی ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں