عمران خان کو طبی معائنے کیلئے کہاں لے جایا گیا؟ اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کو میڈیکل چیک اپ کیلئے پمز ہسپتال پہنچادیا گیا۔

پمز ہسپتال میں سابق وزیراعظم عمران خان کا طبی معائنہ شروع ہوگیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل منتقلی سے قبل عمران خان کا مکمل طبی معائنہ کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ عمران خان کو آج اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں تین سال کیلئے سزا سنائی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں