دبئی سے براہ راست سکردو، پہلی پرواز کب ہو گی؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، سکردو پر بین القوامی پروازوں کا آغاز یوم آزادی کے موقع پر پی آئی اے دبئی سے سکردو کی براہ راست پروازوں کا آغاز کرے گا یہ سکردو ائیرپورٹ کی پہلی بین القوامی پرواز ہوگی۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق سکردو ائیرپورٹ پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

پرواز پر بکنگ کا آغاز تاریخی پرواز پر سفر کرنے کیلئے ہوابازی کے شوقین افراد میں خصوصی دلچسپی ۔پہلی پرواز پر مسافروں کو دنیا کی بلند ترین چوٹیوں اور دلکش جھیلوں کے نظارے بھی کروائے جائیں گیپرواز دبئی سے سکردو اور وہاں سے اسلام آباد آئے گی جس میں براہ راست سکردو کے ساتھ ساتھ اسلام آباد کے مسافر بھی سفر کرسکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں