کم عمر ملازمہ پر مبینہ تشدد کرنیوالی سول جج کی اہلیہ کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی

اسلام آباد(پی این آئی)14سالہ گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانیوالی سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کیخلاف مقدمے کی دفعات میں اضافہ کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق رضوانہ کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مقدمے کی دفعات میں اضافہ کردیاگیا،تھانہ ہمک میں درج مقدمے میں اقدام قتل کی دفعہ بھی شامل کر دی گئی، اس کے علاوہ جسم کے بیشتر اعضا کی ہڈیوں کو توڑنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کو سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا،ملزمہ نے یکم اگست تک لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت بھی حاصل کر رکھی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں