اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے بعد ان کے بیٹے اسحاق خٹک اور ایم این اے عمران خٹک کو بھی پارٹی سے نکال دیا اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کے پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر رکنیت ختم کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں