پنجاب کے تعلیمی بورڈز میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، کون بازی لے گیا؟ جانیئے

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔۔۔ نتائج کے مطابق لڑکیوں نے ایک بار پھر میدان مار لیا ہے ۔۔۔۔ تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 2 لاکھ 30 ہزار 915 طلباء نے حصہ لیا جن میں سے ایک لاکھ 72 ہزار 204 طلباء پاس ہوئے جبکہ 57 ہزار کے قریب امیدوار دسویں جماعت کے امتحانات میں فیل قرار پائے۔۔۔۔۔ لاہور بورڈ میں 1100 میں سے سب سے زیادہ 1091 نمبر پرائیویٹ امیدوار طوبیٰ اعظم نے حاصل کیے، 1090 نمبروں کیساتھ پرائیوٹ امیدوار محمد عبداللہ دوسرے نمبر پر رہے،

حادیہ نور 1089 نمبروں کیساتھ تیسرے نمبر پر رہیں، لاہور بورڈ میں پہلی تینوں پوزیشنز پر پرائیویٹ امیدواروں نے حاصل کیں۔
پنجاب کے دیگر تعلیمی بورڈز کے نتائج کی تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں طلباء کی کامیابی کا تناسب 81.76، ڈی جی خاں میں 86.37، بہاولپور میں 82.70 اور گوجرانوالہ میں 80.82 فیصد رہا۔ اسی طرح ملتان میں85 فیصد، راولپنڈی 77.20، ساہیوال 78.76 اور سرگودھا میں 82.82 فیصد طلباء نے کامیابی سمیٹی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں