ملاقاتیں مشورے شروع، نگران سیٹ اپ پر مشاورت کا حتمی رائونڈ عاشورہ کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) نگران حکومت اور اسمبلی توڑنے سے متعلق مشاورتی عمل تیز ہوگیا‘شہباز شریف کی مولانا فضل الرحمان سے مشاورت‘نگران سیٹ اپ پر مشاورت کا حتمی رائونڈ عاشورہ کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ ‘وزیر اعظم اس حوالے سے نواز شریف ‘اتحادیوں سے حتمی مشاورت کے بعد اپوزیشن لیڈر سے بھی مشاورت کرینگے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سربراہ مولانا فضل الرحمان سے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی ہے۔ذرائع کے مطابق اس دوران نگران سیٹ اپ پر مشاورت کا حتمی رائونڈ عاشورہ کے بعد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے نگران سیٹ اور اسمبلی توڑنے کی حتمی تاریخ سے متعلق مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اس حوالے سے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اتحادیوں سے حتمی مشاورت کے بعد اپوزیشن لیڈر راجا ریاض سے بھی مشاورت کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں