لاہور (پی این آئی) انسداد دہشتگری کی عدالت نے پی ٹی آئی کے مفرور رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ سرور روڈ کے تفتیشی افسر کی درخواست پر پی ٹی آئی کے روپوش 22 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا۔۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اشتہاری قرار دیئے جانے والے رہنماؤں میں مراد سعید، علی امین گنڈاپور، اعظم سواتی، حماد اظہر، فرخ حبیب ، میاں اسلم اقبال اور عندلیب عباس کے نام بھی شامل ہیں۔۔۔۔
ان کے علاوہ اسد زمان چیمہ، حسان نیازی، امتیاز شیخ، فرحت عباس، غلام عباس عرف بابا گلا کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ دیگر ملزمان میں علی حسن عباس، سعید سندھو، ، عندلیب عباس، احمد نیازی، خالد گجر، کرامت علی کھوکھر اور شفاقت امین سندھو شامل ہیں۔۔۔۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور بھانجے حسان نیازی کو بھی اشتہاری قرار دیا جائے گا، یہ تمام لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہونے کی بنیاد پر مطلوب ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں