آصف زرداری کہاں ہیں؟ دبئی میں نہیں ہیں، نواز شریف سے ملاقات بھی نہیں ہوئی، پیپلز پارٹی کا مؤقف

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری دبئی میں نہیں ہیں نہ ان کی نواز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔۔۔۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دو چار روز میں پیپلز پارٹی نگراں وزیرِ اعظم کے لیے نام تجویز کر دے گی، اس حوالے سے ناموں پر بات چیت ہو رہی ہے، حتمی لسٹ جلد سامنے آ جائے گی۔۔۔۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ پارٹی کی لیڈر شپ اور کور کمیٹی نے نگراں وزیرِ اعظم کے نام سے متعلق فیصلہ کرنا ہے، ن لیگ کی طرف سے نگراں وزیرِ اعظم کے لیے جو بھی نام آئیں گے اس پر بات چیت ہو گی اور اس کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں