اسلام آباد(پی این آئی) لاہور کے علاقے شاد باغ میں پیٹرول پمپ پر پیٹرول ڈلواتی گاڑی میں آگ لگ گئی۔ گاڑی مالک کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈلوانے سے پہلے گاڑی کا انجن بند کیا گیا تھا جب کہ گاڑی میں فیملی بھی موجود تھی، مشکل سے فیملی نے جان بچائی۔ نجی ٹی وی جیو کے مطابق گاڑی مالک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہےکہ پیٹرول پمپ پر لگے آگ بجھانے کے تمام آلات خراب تھے، آگ کے باعث گاڑی مکمل تباہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں