تحریک انصاف کے ایک اور اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔نجیب ہارون نے کہا کہ میری 27 سال سیاسی جدوجہد رہی، نو مئی کے واقعات نے پاکستان کے امیج کو خراب کیا۔نو مئی کے واقعات نے ہماری سیاست کو بھی تقسیم کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 16 اپریل 2020 کو مشکل فیصلہ کرتے ہوئے اسمبلی سے استعفی دیا تھا۔18 مارچ 2022 کو میڈیا کے سامنے وزیراعظم کو کرسی چھوڑنے کا مشورہ دیا۔نجیب ہارون نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا وہ کسی اور کو وزیراعظم بننے کا موقع دیں۔خیال رہے کہ نو مئی کے واقعات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنما پارٹی چھوڑ گئے۔ ان میں سے بعض رہنماوں نے سیاست سے لاتعلقی و کنارہ کشی تک کا اعلان کیا۔تحریک انصاف کو چھوڑنے کے بعد علی زیدی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پہلا ٹویٹ کیا گیا جس میں انہوں نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا قول شئیر کیا کہ جو تم اپنے دل میں چھپاتے ہو، وہ تمہاری آنکھوں میں ظاہر ہوتا ہے۔۔ اس سے قبل علی زیدی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میری جماعت ہے۔ مجھ پر کوئی دباؤ ڈال کر پارٹی نہیں چھڑوا سکتا۔ علی زیدی نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ پارٹی کے اندر سے ایسی آوازیں آتی ہیں۔

یہ میری جماعت ہے میں نے بنائی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری سیاسی پیدائش تحریک انصاف میں ہوئی۔ میں عمران خان کے علاوہ کسی کو سیاستدان نہیں مانتا۔انہوں نے پرتشدد واقعات کا ذکر کیا اور کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ دہشتگردی تھی۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ کبھی تشدد کی حمایت نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں