سکردو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سکردو میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، کھرمنگ کے بالائی علاقہ ڈورو میں سیلاب کے باعث سیکڑوں کنال قابل کاشت اراضی زیر آب آ گئی۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث آلو اوردیگر فصلیں تباہ ہو گئیں جس سے کسانوں کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ، اہلیان علاقہ کے مطابق سیلابی نالے کا رخ تبدیل ہوا ہے جس سے گاؤں کے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں