ایک اور بڑی سیاسی شخصیت نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

کراچی ( پی این آئی) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے غوث بخش مہر نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔غوث بخش مہر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں کیا۔

 

 

 

 

اس حوالے سے پی پی رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ غوث بخش مہر کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غوث بخش مہر آبائی علاقے میں تقریب کے دوران باقاعدہ شمولیتی تقریب کا اہتمام کریں گے۔واضح رہے کہ غوث بخش مہر کے بیٹے اور سابق ضلع ناظم عارف مہر بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں