محرم الحرام کا چاند آج نظر آنے کا امکان کتنا ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہو گا۔۔۔۔۔ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔۔۔۔۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کمیٹی کے اجلاس میں چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز اور دیگر حکام بھی شرکت کریں گے۔۔۔۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محرم کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔۔۔۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے امکانات ہیں، کوئٹہ میں بادلوں کی وجہ سے بھی چاند نظر آنے کا امکان کافی کم ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں