پی ٹی آئی نے مزید 6 رہنماؤں کی بنیادی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے مزید 6 ممبرز کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔ پی ٹی آئی نے حاجی شوکت علی، مجاہد میتلہ سمیت نادیہ عزیز کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔ پاکستان تحریک انصاف نے سلیم بریار، سید ذوالفقار علی شاہ اور عثمان تراکائی کی بھی پارٹی سے بنیادی رکنیت معطل کردی۔سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پارٹی پالیسی سے انحراف پر ایم ایل اے گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور حشمت اللہ خان کوبھی شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے۔ نوٹس کے مطابق میڈیا کے مختلف فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس کی گردش اور بڑے پیمانے پر نشریات دیکھی گئی کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے،آپ نے جان بوجھ کر پارٹی دفاتراور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا،لہذا آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے

پاکستان تحریک انصاف سے آپ کی رکنیت فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔  نوٹس کے متن کے مطابق آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کا نام، عہدہ اور/یا رکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں،خلاف ورزی کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف قانونی کارروائی کریگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں