پرویزخٹک نے دوبارہ پی ٹی آئی جوائن کرنے سے متعلق فیصلہ سنا دیا

نوشہرہ(پی این آئی)سابق رہنما پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑ چکا ہوں اور اب میرا اس جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔صحافیوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پہلی ترجیح اب اپنی سیاسی جماعت کا قیام ہے۔

نئی سیاسی پارٹی کیلئے اپنے رفقاءکے ساتھ مشاورت اور فائل ورک پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپنی سیاسی جماعت کا قیام عمل میں نہ آیا تو پھر وہ کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ دوبارہ پی ٹی آئی کے جھنڈے تلے مزید سیاست نہیں کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پرویز خٹک نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا اور اس سلسلے میں قومی اور صوبائی ارکان اسمبلی سے اہم ملاقاتیں کی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close