اسلام آباد (پی ٹی آئی) پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) نیلم حیات ملک نے سیاست سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔ ایک بیان میں نیلم حیات ملک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہمیں لبرٹی چوک لاہور پر احتجاج کے لیے بلایا گیا تھا، ہم نے پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو کہتے سنا کہ کور کمانڈر ہاؤس کی طرف جاؤ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں