عدالت کا آئی جی اسلام آباد سمیت دیگر افسران کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

اسلام آباد(پی این آئی)سیشن کورٹ نے آئی جی اسلام آباد اور دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیدیا۔ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چوکیدار اختر علی کی ایف 7گھر پر غیرقانونی چھاپے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس پی نوشیروان کو نامزد کیا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ سیکٹر ایف سیون میں شہرام ترکئی کے چچا کے گھر 22جون کی رات کو کچھ لوگ آئے، بغیروارنٹ پولیس نے چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا، گھر کا مالک اور اس کے اہلخانہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ میں تھے۔درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس نے گھر پر تباہی مچائی اور دو نوکروں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا،گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے ، دروازے ، الماری اور تالے اوزاروں سے توڑے،پولیس اہلکار سیف سے طلائی زیورات، 40لاکھ روپے، فون اور لیپ ٹاپ لوٹ لئے گئے،ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے مقدمہ اندراج کی درخواست منظور کرلی اورایس ایچ او تھانہ کوہسار کو آئی جی اسلام آباد اور دیگر کیخلاف درخواست کے مطابق اندراج مقدمہ کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں