تحریک انصاف صرف کتنی سیٹیں نکال سکے گی؟ مبشر لقمان کی بڑی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر اینکر پرسن مبشرلقمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف 35 سیٹیں نکال سکے گی ۔ ہم نیوزکے پروگرام ” ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں مبشر لقمان نے کہا کہ میں بہت بڑی پیشگوئی کرنے لگا ہوں کہ تحریک انصاف کی 50 سے سیٹیں کم ہوئیں تو پی ٹی آئی کا حکومتی اتحاد پاکستان پیپلز پارٹی سے ہو گا۔

انہوں نے کہا ہےکہ پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو پی ٹی آئی کو بین کرنے کا نہیں بول رہی، وہ اس کی مخالفت کر رہے ہیں اور وقت پر الیکشن مانگ رہے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ان کا بینفشری پیپلز پارٹی ہی ہے ، پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی ان کی گورننس اور بہت چیزوں کی وجہ سے سیاسی موت نظر آرہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں