چکوال (پی این آئی) سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے بھائی، نائب تحصیلدار نجف حمید کے چکوال کے گاؤں میں واقع گھر سے قیمتی موبائل فون سمیت ایک کروڑ سات لاکھ روپے چوری ہوگئے ہیں۔ نجف حمید نے چوری کا الزام اپنے دو گھریلو ملازمین پر عائد کیا ہے۔۔۔۔ چکوال پولیس کے مطابق نجف حمید نے 13 جولائی کو تھانہ نیلہ میں چوری کا مقدمہ درج کرایا ہے اور الزام دو ملازمین عاشق حسین اور مقصود احمد پر لگایا ہے۔۔۔۔
تھانہ نیلہ میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق نجف حمید کی غیرموجودگی میں ملازمین نے ایک کروڑ سات لاکھ روپے نقد رقم اور ایک آئی فون 13 پرو چوری کر لیا۔۔۔۔نجف حمید نے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ کے دن وہ علاج کی غرض سے لاہور گئے ہوئے تھے۔۔۔۔گاؤں واپسی کے تین دن بعد اپنا سیف اور بریف کیس کاغذاتِ علاج رکھنے کے لیے کھولے تو سیف میں موجود ایک کروڑ اور بریف کیس سے سات لاکھ اور ایک موبائل آئی فون 13 پرو غائب تھے۔۔۔۔ ایف آئی آر میں نجف حمید نے کہا ہے کہ ان کے گھر کی ذمہ داری دونوں ملازمین پر تھی اور انہوں نے غیرموجودگی میں یہ رقم اور موبائل غائب کیے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں