اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی۔ وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نےصحافیوں سےغیررسمی گفتگو میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دی ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے، پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ موجودہ سیٹ اپ میں مزیدتوسیع کی حمایت نہیں کرتے، نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جاناچاہیے، موجودہ اسمبلی میں توسیع پرقانون سازی پراصولی مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وزیر تجارت کا کہنا تھاکہ انتخابی اصلاحات پرسیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے، انتخابی اصلاحات میں آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں