اسلام آباد (پی این آئی) مہنگائی کے اس دور میں عید الاضحیٰ کے بعد اکثر لوگوں کی خواہش ہوتی ہےکہ قربانی کے گوشت کو لمبے عرصے تک چلایا جاسکے لیکن گوشت محفوظ کرتے وقت گوشت خراب نہ ہونے کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔عید الاضحیٰ کی مناسبت سے آج ہم اپنے قارئین کی رہنمائی امریکی ادارے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی گائیڈلائن شیئر کررہے ہیں
جس میں بتایا گیا ہے کہ فریزر میں تمام قسم کے گوشت کو کتنے وقت کیلئے ذخیرہ کیاجاسکتا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قربانی کے گوشت سمیت تمام اقسام کے گوشت کو فریز کرتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ فریزر کا درجہ حراررت 0 فارن ہیٹ یا اس سے بھی کم ہو، فریزر کا یہ درجہ حرارت آپ کے گوشت کو محفوظ رکھےگا۔قربانی کاگوشت محفوظ رکھنے کیلئے سفید تھیلیوں کا استعمال کریں، بعض گھروں میں قربانی کا گوشت محفوظ رکھنے کیلئے اخبار کا استعمال کیا جاتا ہے
جس سے اخبار کی سیاہی گوشت پر آجاتی ہے جو کہ گوشت کو متاثر کرتی ہے۔ایف ڈی اے کے مطابق گائے یا دنبے کے کچے گوشت کو 6 سے 12 ماہ تک فریزر میں محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔ گائے یا دنبے کا قیمہ 3 سے 4 ماہ تک فریزر میں محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں