کراچی (پی این آئی) خواب دیکھ کر سیاسی پیشنگوئی کرنے والے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ 8 سے 10 اگست تک اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں۔۔۔۔ سیاسی مستقبل کے حوالے سے پیشنگوئی کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مؤقف ہےکہ الیکشن وقت پر ہوں اور رزلٹ عوام کے سامنے آئے، انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے ساتھ ساتھ جھاڑو بھی پھرےںگی اور کوئی بھی نہیں بچے گا۔۔۔۔
منظور وسان نےکہا کہ مجھے لگ رہا ہےکہ ملک میں عام انتخابات اکتوبر کے بجائے نومبر میں ہوں گے، اکتوبر میں گرمی ہوتی ہے اور الیکشن کمیشن کو بھی کچھ وقت درکار ہو گا۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن سے قبل بہت سے لوگ کیسز میں پھنسیں گے، کچھ اندر جائیں گے تو کچھ باہر آئیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ پرانی مردم شماری پر ہی عام انتخابات ہوں، انہوں نے پیشنگوئی کی کہ آئندہ بننے والی حکومت میں وزیراعظم پیپلز پارٹی یا ن لیگ کا ہو گا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں