نواز شریف وطن واپس آتے ہی کیا کریں گے؟ عطا تارڑ نے بڑی خبر دیدی

وزیر آباد (پی این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ 12 اگست وفاقی حکومت کا آخری دن ہے اس کے بعد الیکشن کا بگل بجے گا، جلد میاں نواز شریف واپس آکر الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے، جب میاں نواز شریف واپس آئیں گے تو وہ ٹکٹوں سمیت دیگر معاملات کو بھی فائنل کریں گے۔

وزیر آباد آمد کے دوران تھانہ علی پور چٹھہ کے مقدمہ میں فرسٹ مجسٹریٹ کلاس محمد آصف کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے بے گناہ کارکنان کو جیلوں میں ڈالا تھا آج وہ خود در بدر ہو رہے ہیں، روسی تیل کا ملنا بڑی غنیمت ہے تاہم وہ ریفائنری کے پراسس سے ہو کر دستیاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سٹے آرڈر اور بہانوں کے پیچھے چھپنے والے نہیں، عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں، بے بنیاد کیس بنایا گیا جلد یہ ختم ہو جائے گا، یہ باتیں بڑی بڑی کرتے ہیں جب عملاً معاملہ آتا ہے تو یہ چھپتے اور بھاگتے ہیں، جس طرح فواد چودھری کو آپ نے عدالت میں بھاگتے دیکھا، تھوڑی سی سختی آنے پر ان کی چیخیں نکل آئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں