آئی ایم ایف ٹیم پی ٹی آئی سے کیوں ملاقات کر رہی ہے؟ حکومت نے اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) بلال اظہر کیانی کا کہنا ہے کہ عمران خان اور اسکی نالائق ٹیم آج آئی ایم ایف پروگرام پر کوئی نئی سازش نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے کو آرڈینیٹیر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی نے حماد اظہر کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے آئی ایم معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

 

 

 

آئی ایم ایف سے ملاقات کا جشن صرف آپ جیسے جھوٹے ہی منا سکتے ہیں۔آئی ایم ایف کا وفد صرف پی ٹی آئی سے نہیں بلکہ تمام ملک کی تمام سیاسی جماعتوں سے ملاقات کر رہا ہے،کل پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے مل چکی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ٹیم پی ٹی آئی سے اس لیے مل رہی ہے کہ اب کوئی سازش نہ کرنا اور خط نہ لکھنا۔آئی ایم ایف ٹیم اس لیے مل رہی کہ کوئی سازش کر کے اب ملک کو ڈیفالٹ کی طرف نہ دھکیلنا۔بلال اظہر نے کہا کہ عمران خان اور اسکی نالائق ٹیم آج آئی ایم ایف پروگرام پر کوئی نئی سازش نہ کرے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پی ٹی آئی سے چند روز پہلے آئی ایم ایف کی ٹیم نے رابطہ کیا،آئی ایم ایف کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ کا مسودہ اگلے ہفتے آئی ایم کے بوڑد کے سامنے واشنگٹن میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے معاہدے کی حمایت کے لئے درخواست کی گئی ہے،اور اس سلسلے میں آج آئی ایم ایف کی ٹیم زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان اور معاشی ٹیم سے ملاقات کرے گی۔

 

 

 

حماد اظہر نے کہا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف کے پاکستان میں موجود حکام اور بیرون ملک میں مقیم حکام ورچوئل شرکت کریں گے۔ جبکہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹر پریز روئز نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے نمائندوں سے آئی ایم ایف کا وفد ملاقات کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں