یہ میری زندگی کا اداس ترین دن تھا، ریحام خان کا اپنی شادی کی تصویر پر تبصرہ

لندن (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی پہلی شادی کے روزکو اپنی زندگی کا سب سے اداس ترین دن قراردے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے ریحام خان کی پہلی شادی کی تصویر شیئر کی اور سوال کیا کہ یہ کب کی ہی ریحام خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ تصویر تب کی ہے جب میں 18 سال کی تھی۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے اداس ترین دن تھا۔واضح رہے کہ ریحام خان نے 23 دسمبر 2022 کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاو نٹ پر پوسٹ اپ ڈیٹ کرتے ہوئے تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ریحام خان نے پہلی شادی 90 کی دہائی میں اعجاز رحمٰن سے کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی، ان کے پہلی شادی سے 1 بیٹا اور 2 بیٹیاں ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔انہوں نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے کی تھی مگر 10 ماہ بعد اکتوبر 2015 میں ہی ان کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں