پاکستانی بغیر ویزہ لیے کن کن ممالک کا سفر کر سکتے ہیں؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) یوں تو پاکستانی پاسپورٹ صرف افغانستان سمیت دیگر تین ممالک سے بہتر تصور کیا جاتا ہے لیکن کچھ ایسے ملک بھی ہیں جہاں آپ بغیر ویزا کے سفر کرسکتے ہیں۔

ویزا انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ یافتہ شہری دنیا کے 11 ممالک و ریاستوں کا ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ان ممالک و ریاستوں میں بارباڈوس، کک آئس لینڈ، ڈومینک ری پبلک، گمبیا، مائیکرونیشیا، مونٹسیرٹ، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو، ہیٹی اور سینٹ ونسنٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے قطر، صومالیا، مالدیپ، سینیگل، روانڈا، کمبوڈیا سمیت 21 ممالک میں آمد پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت میسر ہے۔پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے سری لنکا دورہ کرنے سے پہلے آن لائن الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن دستاویز (ای ٹی اے) حاصل کرسکتے ہیں۔ان ممالک کے علاوہ پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کو دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لئے ویزا حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں