’دو بچوں کی اپنے والدین سے وزیراعظم بنانے کی فرمائش‘

لاہور(پی این آئی)سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے کہا ہے پرویزخٹک ایک نیاگروپ بنائیں گے، استحکام پاکستان پارٹی کاحصہ نہیں بنیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کاگھرخالی ہوجائے گا۔ایک انٹر ویو میں فیصل واوڈانے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ٹکٹ دینے والے ہوں گے لیکن لینے والاکوئی نہیں ہوگا۔ پی ٹی آئی کاوہی حال ہوگاجوایم کیوایم کاہوا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بھارت کے حوالے سے جنرل باجوہ کانام لے کر باتیں کیں

وزیراعظم آفس کی رازداری کی خلاف ورزی پرمعافی نہیں ہوتی،فیصل واوڈا نے کہا کہ دو بچے اپنے والدین سے فرمائش کررہے ہیں کہ ہمیں وزیراعظم بناد دیں لیکن انہیں وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا، ایک ٹائم آئے گا میں آپ کو کچھ فرمائشی ویڈیوز دوں گا۔انہوںنے کہا کہ ایک چاپلوس آدمی بطوروزیرخزانہ بری طرح پھنس گیا تھا،بطوروزیرخزانہ یہ چاپلوس آدمی تھا

ایسے لوگ پی ٹی آئی کوٹیک اوورکرنا چاہتے تھے ،چیئرمین پی ٹی آئی اپنی گاڑی گرادیں گے لیکن کسی کونہیں دیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ شاہ محمود نے جب کہا کہ انصاف کاجھنڈاان کے ہاتھ میں ہے وہ فارغ ہوگئے تھے، شاہ محمود قریشی کہیں جانے کیلئے جگہ ڈھونڈ رہے ہیں لیکن مل نہیں رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں