لاہور(پی این آئی) پی پی کے شریک چیئر مین اور سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے جو مفاہمت پر آمادہ ہے ہم اسکے پاس خود چل کر جائیں گے اور انتخابی نتائج سے مخالفین کو چونکا دیں گے۔
پی پی آئی کے مطابق قیام لاہور کے دوران پنجاب میں انتخابی مفاہمت کیلئے پی پی سے ق لیگ کی بات آگے بڑھی ہے اور ذرائع تصدیق کرتے ہیں کہ پنجاب کے سیاسی محاذ پر سرگرمِ عمل آصف زرداری کا موقف یہ ہے کہ ق لیگ پہلے بھی پی پی کی حکومت کا حصہ رہی ہے اور اسوقت بھی ق لیگ سندھ کے صدر طارق حسن مراد علی شاہ کے معاون خصوصی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں