پاکستان میں پھر شدید زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوگئے

شانگلہ (پی این آئی) ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ محسوس کیا گیا، ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت معلوم نہیں ہوسکی۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری کلمہ ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ادھر چین کی جانب سے وارننگ دینے والے سب سے بڑے سسٹم کی تعمیر مکمل کرلی گئی، اب زلزلہ آنے سے پہلے ایک منٹ کے بجائے کچھ سیکنڈز میں شہریوں کو معلومات فراہم کردی جائیں گی۔ چائنا ارتھ کوئیک ایڈمنسٹریشن (سی ای اے) کے سربراہ من یرین کے مطابق اس سسٹم کا مقصد شہریوں کو آنے والے زلزلوں کے بارے میں سیکنڈوں میں الٹی گنتی کے ساتھ مطلع کرنا ہے۔سسٹم کے ذریعے شہریوں کو زلزلے کے آنے کے ایک منٹ کے اندر اندر اس کی شدت کے حوالے سے مطلع کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے من یرین کا کہنا تھا کہ زلزلے سے کچھ سیکنڈز قبل مطلع کیے جانے کا مرکزی تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس نظام کا ابتدائی ٹرائل جنوب مغربی چین کے سیچوان اور یونان صوبوں، شمالی چین کی بیجنگ اور تیانجن میونسپلٹیز اور صوبہ ہیبی اور مشرقی چین کے صوبے فوجیان میں کیا جائے گا۔

اس نظام کے ذریعے زلزے سے پہلے مطلع کیے جانے والا وارننگ نیٹ ورک، ہنگامی نشریات، موبائل فون، ٹی وی اور خصوصی ٹرمینلز جیسے مختلف چینلز سے معلومات جاری کرے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا ابتدائی وارننگ نیٹ ورک 15 ہزار سے زائد مانیٹرنگ اسٹیشنز، 3 قومی مراکز، 31 صوبائی مراکز اور 173 پریفیکچرل اور میونسپل اطلاعاتی مراکز کَوَر کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں