لاہور(پی این آئی)مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز لاہور ایئرپورٹ سے دبئی چلی گئیں۔مریم نواز نے وی وی آئی پی پروٹوکول اور اسٹیٹ لائونج استعمال نہیں کیا ۔اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ مسافروں نے تصاویر اور سیلفیاں لیں۔لاہور ایئرپورٹ پر مریم نواز عام مسافروں والے لائونج میں کرسیوں پر بیٹھیں۔مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر بتایا کہ مریم نواز نجی دورے پر دبئی روانہ ہوئی ہیں،پارٹی قائد نواز شریف پہلے ہی دبئی پہنچ چکے ہیں اور فیملی کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں