سینئر صحافی سلیم صافی نے ایک اور نئی سیاسی جماعت کے قیام کا انکشاف کر دیا

اسلام آباد ( پی این آئی)معروف تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد سیاست میں ایک بڑا سرپرائز ملے گا۔انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز خٹک بھی استحکام پاکستان پارٹی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی سیاسی پارٹی کا اعلان کرنے جارہے ہیں۔

 

 

 

عید کے بعد بڑی بڑی شخصیات اس میں شمولیت اختیار کریں گی، اس کی بڑ ی وجہ یہی نظر آرہی ہے کہ اب پی ٹی آئی کا سورج غروب ہورہا ہے، جس کی وجہ سے اب مائنس عمران کی دوڑ شروع ہوچکی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان جیل جاتے ہیں تو پارٹی کی باگ ڈور شاہ محمود قریشی کو نہیں بلکہ اپنی کسی بہن کے سپرد کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں