ڈیرہ غازی خان (پی این آئی)ڈیرہ غازی خان سے پی ٹی آئی کی سابق ممبر ِپنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔یہ بات ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے جاری کیے گئے ویڈیو بیان کے ذریعے کہی ۔انہوںنے کہاکہ میں سیاست سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتی ہوں، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔سابق ایم پی اے پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کو سزا دی جائے۔واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ 2018ء میں خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے بنی تھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں