اسلام آباد(پی این آئی ) محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ کی تاریخ سے متعلق اہم پیش گوئی کر دی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق کلائیمنٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر نے بتایا ہے کہ عید الاضحیٰ 29 جون جمعرات کو ہونے اور 20 جون کو یکم ذوالحج ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھنے کے دوران غروب سورج 7 بج کر 24 منٹ، غروب قمر 8 بج کر 44 منٹ پر ہونے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 34 گھنٹے 13 منٹ ہو گی، چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 80 منٹ ہے، چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔ ذوالحج کا چاند 19 جون پیر 29 ذیقعد کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، چاند کی پیدائش 18 جون کی شب 9 بج کر 37 منٹ پر ہوگی، ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کہیں صاف اور کہیں ابر آلود ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب برونائی، ملائشیا اور انڈونیشیا نے عیدالاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ خلیج ٹائمز کے مطابق برونائی میں اتوار کو چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عید الاضحی کا پہلا دن جمعرات 29 جون کو منایا جائے گا۔
دوسری جانب ملائیشیا کی قومی خبر رساں ایجنسی برناما نے بتایا ہے کہ ملائیشیا میں چاند نظر نہیں آیا۔ چنانچہ عید الاضحیٰ کا پہلا دن 29 جون کو منایا جائے گا۔ اسی طرح ایشیائی ملک انڈونیشیا کی ایک مقامی خبر رساں ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ چاند نظر نہیں آ سکا۔ چنانچہ انڈونیشیا میں بھی عید الاضحیٰ کا پہلا دن 29 جون کو منایا جائے گا۔ واضح رہے کہ عمان اور سعودی عرب میں عید الاضحی کا چاند نظر آ گیا ہے۔ سلطنت عمان، سعودی عرب کیساتھ 28 جون کو عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔ عید الاضحی کا اسلامی تہوار اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے اسماعیل کو قربان کرنے کے لیے حضرت ابراہیم کی رضامندی کی یاد میں دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس تہوار کے روز لاکھوں مسلمان مکہ مکرمہ میں ہوں گے – جو اسلام کا مقدس ترین مقام ہے – حج کرنے کے لیے۔ عرفہ کے دن حجاج کوہ عرفات پر اسی جگہ نماز ادا کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں جہاں 14 صدیاں قبل حضرت محمد صلى الله عليه وسلم نے اپنا آخری خطبہ دیا تھا۔
دنیا بھر کے مسلمان اس دن روزہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ کووڈ-19 کی تمام پابندیوں سے پاک یہ پہلا حج ہے۔ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے کہا ہے کہ وبائی امراض کے خاتمے اور لاکھوں عازمین حج کی واپسی کے اعلان کے بعد رواں سال کے حج سیزن کا آپریشنل منصوبہ تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات بھی آج چاند نظر آنے کا اعلان کرے گا۔ عام طور پر متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کچھ دوسرے خلیجی ممالک میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ ایک ہی دنوں میں منائی جاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں