کراچی (پی این آئی) ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب،چئیرمین کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد اجلا سکی صدارت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 جون کو ہوگا۔
جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 19 جون کو کراچی میں طلب کرلیا گیا۔نمازعصرکے بعدمحکمہ موسمیات کراچی کے دفترمیں اجلاس ہوگا، وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی سیدعبدالخبیرآزادصدارت کریں گے۔کراچی میں رویت ہلال کمیٹی کے مرکزی اجلاس کے علاوہ اسلام آباد،لاہور، پشاوراورکوئٹہ میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت ہوں گے۔پاکستان میں یکم ذی الحج منگل 20جون یا بدھ 21جون کو ہو، اس طرح پاکستان میں عید الاضحی جمعرات 29جون یا جمعہ 30جون کو ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے جس کے نتیجے میں عید الاضحی 29جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔سی ڈی پی سی رپورٹ میں کہا گہا تھا کہ چاند کی پیدائش 18جون کی شب9بج کر 37منٹ پر ہوگی، پاکستان میں 20جون کو یکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے تاہم چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں