سابق وفاقی وزیر حماد اظہر اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

اسلام آباد (پی این آئی)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کیخلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کرکے انٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق حماد اظہر کیخلاف درج ہونیوالی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہرکی سٹیل مل کی تعمیرات میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا جہاں ایفکو سٹیل ملز کی تعمیر میں کمرشلائزیشن فیسوں کی مد میں سرکاری خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچا۔

اس کے علاوہ بلڈنگ پلان اور نقشے کی منظوری کے بغیر ایفکو سٹیل ملزغیرقانونی طور پر تعمیر کی گئی۔حماد اظہر اور میونسپل کمیٹی فیروزوالا کے بلڈنگ انسپکٹرحاجی محمد اقبال کو مذکورہ مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے جبکہ انٹی کرپشن کی جانب سے ان کی گرفتاری کیلئے بھی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں