سندھ میں میئر کے الیکشن، تمام نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لیں، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کو کیا ملا؟

کراچی (پی این آئی) بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والے بلدیاتی اداروں میں میئر کے تمام 6 عہدوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مرتضیٰ وہاب، حیدرآباد میں کاشف شورو ، سکھر میں ارسلان شیخ اور میرپور خاص میں عبدالرؤف میئر منتخب ہوئے ہیں۔۔۔ دوسری جانب شہید بے نظیر آباد میں پیپلز پارٹی کے رشید بھٹی اور لاڑکانہ میں انور علی لوہر میئر منتخب ہوئے ہیں۔۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ سندھ کی 36 میں سے31 میونسپل کمیٹیز میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے جب کہ 1 میں جی ڈی اےکا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔۔۔۔۔سندھ کی 22 میں سے 20 ضلع کونسلز میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔۔۔۔۔ سندھ کی 141 ٹاؤن کمیٹیز میں سے121 میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں،5 ٹاؤن کمیٹیز میں جی ڈی اے، ایک ٹاؤن کمیٹی میں آزاد اور ایک میں تحریک انصاف کا چیئرمین منتخب ہوا ہے۔۔۔۔۔ سندھ کی 44 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں سے 27 میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں جب کہ سندھ کی 6 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں جماعت اسلامی کے اور 3 ٹاؤن میونسپل کارپوریشنز میں تحریک انصاف کے چیئرمین کامیاب ہوئے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں