سابق گورنر کے پی کے شاہ فرمان کے گھر پر چھاپہ، کیا کچھ قبضے میں  لے لیا گیا؟ اہم خبر آ گئی

پشاور (پی این آئی) پولیس اور محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کے گھر پر چھاپہ مار کر دو گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔ قبضے میں لی گئی دونوں گاڑیاں غیر قانونی ہیں،

محکمہ ایکسائز کے حکام نے کہا ہے کہ گاڑیوں کو چیکنگ کی غرض سے لیبارٹری بھیجا جائے گا، اس کے بعد دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف شاہ فرمان نو مئی کے بعد سے منظر عام سے غائب ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں