علی افضل ساہی کو گرفتار کیا ہے یا نہیں ؟ اسلام آباد پولیس کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی افضل ساہی کی گرفتاری پر اسلام آباد پولیس کا ردعمل آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو گرفتار کرنےکی تردیدکردی۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ علی افضل ساہی کو گرفتار نہیں کیا گیا، علی افضل ساہی عدالت سے ضمانت پر ہیں۔قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب کے سابق وزیر علی افضل ساہی کو پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیاگیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں علی افضل ساہی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس کے بعد ان کو گرفتار کیا گیاہے ۔علی افضل ساہی کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے علی افضل ساہی کی تھانہ گولڑہ مقدمے میں عبوری ضمانت میں 3 جولائی تک توسیع کی ہے۔انہوں نے کہا کہ علی افضل ساہی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔وکیل نے کہا کہ پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلکس سے واپسی پر سابق صوبائی وزیر کو گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں