وزیر اطلاعات نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ ایک فتنہ فسادی اور انتشار نے ملک معیشت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی،اب سمت استحکام کی طرف ہے۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہاکہ عوام دیکھے گی معاشی ویژن کیا ہوتا ہے،گزشتہ 4 سال ایک بدحالی کا سفر تھا،وہ سفر کام اور ترقی میں تبدیل ہوگا۔انہوںنے کہاکہ ایک فتنہ فسادی اور انتشار نے ملک معیشت پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی،اب سمت استحکام کی طرف ہے۔

انہوںنے کہاکہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری ہے۔انہوںنے کہاکہ زراعت ،بزنس اور نوجوانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج عوام دیکھے گی۔انہوںنے کہاکہ چار سال کی نااہلی نالائقی چوری کرپشن اور معیشت کی تباہی کہ وجہ سے مایوسی پھیلی۔انہوںنے کہاکہ 2013 میں جس طرح معیشت کو سیدھے راستے پر ڈالا تھا اسی سمت کے تعین کی کوشش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں