جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کا سیاسی مستقبل کے حوالے سے بڑا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ بھی جہانگیرترین گروپ میں شامل ہو گئے۔ پی ٹی آئی کے سابق رہنما جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے جہانگیرترین سے ملاقات کی، دونوں جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہو گئے۔

جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کااظہار کردیا۔ذرائع کاکہناہے کہ جہانگیر ترین گروپ آج استحکام پاکستان پارٹی کا باقاعدہ اعلان کرے گا،نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین ہوں گے ۔ذرائع ترین گروپ کامزیدکہناتھا کہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں آج شام پارٹی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا ،عمران اسماعیل، علی زیدی ، فوادچودھری اور عامر کیانی نئی پارٹی کا حصہ ہوں گے ،مولوی محمود، جے پرکاش، مرادراس، فردوس عاشق اعوان نئی جماعت کا حصہ ہوں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close