حکومت نے عمران خان پر کس کے قتل کا الزام عائد کر دیا؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کے ذمہ دار چئیرمین پی ٹی آئی ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وکیل عبدالرزاق کے قتل میں چئیرمین پی ٹی آئی کو نامزد کیا جائے گا۔کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔

جو بار کے سرگرم رکن تھے۔انہوں نے کہا چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایک کیس بلوچستان ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔کیس کے وکیل اور درخواست گزار کو آج ٹارگٹ کلنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔عمران خان کے خلاف کل سنگین غداری کے کیس کی سماعت ہونا تھی۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔وکیل عبدالرزاق کے قتل کے ذمے دار عمران خان ہیں، انہیں کیس میں نامزد کیا جائے گا۔قتل کی شفاف تحقیقات کو یقینی بنایا جائے گا۔چئیرمین پی ٹی آئی اگر جیل میں ہوتے تو آج یہ واقعہ نہ ہوتا۔خیال رہے کہ آج ائیرپورٹ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق کو قتل کر دیا تھا ۔ ایڈوکیٹ عبدالرزاق پر ائیرپورٹ روڈ عالمو چوک کے قریب فائرنگ ہوئی۔مقتول پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی۔پولیس نے جاں بحق وکیل لاش سول اسپتال منتقل کر دی جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم ہو گا۔بتایا گیا ہے کہ سینئر ایڈوکیٹ عبدالرزاق کی گاڑیاں پر 14 گولیاں ماری گئیں۔ عبدالرزاق چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے پٹیشنر تھے۔وکیل نے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی شروع کرنے کی استدعا کر رکھی تھی۔ آئینی درخواست کل بلوچستان ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر تھی۔ جب کہ وکلا کی جانب تمام عدالتوں میں کارروائی کا احتجاجاَ بائیکاٹ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close