اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیں ریحام خان سے طلاق کے بعد انہیں برباد کرنے کی ہدایات دی تھیں۔
جب ہم Pti میں تھے تو پی ٹی آئی کی خواتین جو میڈیا پے جاتی تھی ان کو عمران خان کی طرف سے خاص ہداہت ہوئی تھی کہ ریحام خان کی ایسی کی تیسی پھیر دو اسے برباد کرکے رکھ دو۔
کچھ بھی ہو ریحام خان صاحبہ عمران نیازی کی طرح منافق نہیں ہیں۔
سابق رہنما pti عظمی کردار pic.twitter.com/AnybJfJ6rh— Dilawar 🇵🇰 (@RajaDilawarPK) June 3, 2023
عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عظمیٰ کاردار کے انٹرویو کا ایک کلپ ری ٹوئٹ کیا گیا ہے جس میں میزبان نے عظمیٰ کاردار سے سوال کیا کہ ریحام اور بشریٰ دونوں میں سے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے کون زیادہ بہتر تھیں؟جس پر عظمیٰ کاردار نے الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ ’چیئرمین پی ٹی آئی اور ریحام خان کی طلاق کے وقت ہم پی ٹی آئی میں تھے، اس دوران چیئرمین پی ٹی آئی نے میڈیا پر جانے والی تمام پی ٹی آئی کی خواتین کو خاص ہدایات دی تھیں کہ آپ نے ریحام خان کی ایسی کی تیسی کرنی ہے، آپ نے ریحام خان کو پوری طرح برباد کردینا ہے اور ریحام خان کے پرخچے اڑا دینے ہیں۔سابق پی ٹی آئی رہنما کے مطابق’ ہم تو اس وقت آنکھوں پر پٹی باندھے چیئرمین پی ٹی آئی کے پیچھے چل رہے تھے ہم نے سوچا بھی نہیں تھا وہ بھی غلط ہوسکتے ہیں۔
ہم نے سوچا کہ ریحام خان نے ہی گڑ بڑ کی ہوگی، انہوں نے ہی معاملہ خراب کیا جو یہ طلاق ہوئی لیکن ہم نے یہ نہیں سوچا تھا کہ غلطی چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی ہوسکتی ہے‘۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’لیکن اب میں پہلی دفعہ یہ بات کروں گی کہ ریحام خان اور کچھ بھی ہوسکتی ہیں لیکن منافق نہیں ہوسکتیں، ان کی زندگی سب کے سامنے ہے، انہوں نے کسی سے کچھ نہیں چھپایا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہیں اس کامطلب منافقت ہے‘۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں