القادر ٹرسٹ کیس، نیب نے بشریٰ بی بی کیلئے نیا حکم جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب)نے القادر ٹرسٹ کیس سکینڈل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 7جون کو طلب کرلیا ہے۔

نیب نوٹس میں 190ملین پاؤنڈسکینڈل میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو 7جون کو نیب راولپنڈی پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ،اس سے قبل 23مئی کو احتساب عدالت نے القادر ٹرسٹ کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔خیال رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب میں 190ملین پاؤنڈ سکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں