لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ یہ حکومت ہماری نہیں بلکہ پی ڈی ایم کی حکومت ہے، تحریکیں چلتی رہتی ہیں، سیاسی جماعتیں ہارتی جیتتی ہیں، شہدا کے لواحقین کے دلوں پر کیا گزری ہوگی۔لاہور کی ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد صفدر نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ میں 6 سال سے کیس بھگت رہا ہوں، ہم پورا ایک سال نیب کی عدالت میں پیش ہوتے رہے، جھوٹے کیس بنانے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، میں بغاوت کا مقدمہ بھی بھگت رہا ہوں،غلط کیس بنانے والوں کے خلاف بھی کیس بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھ سے ہر دفعہ سوال ہوتا ہے کہ میاں صاحب کب آئیں گے، نواز شریف انصاف پر یقین رکھتے ہیں، شہبازشریف اور اسحاق ڈار ملک کو اس دلدل سے نکال رہے ہیں، آنے والا بجٹ اچھا آئے گا، یہ حکومت ہماری نہیں پی ڈی ایم کی حکومت ہے۔محمد صفدر کا کہنا تھا کہ جو کام بھارت نہیں کر سکا چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ایجنٹوں سے کروا دیا، جو ملک کے دفاع کے لئے لڑ رہے ہیں ان کے جذبات پر حملہ ہوا۔تحریکیں چلتی رہتی ہیں، سیاسی جماعتیں ہارتی جیتتی ہیں، شہدا کے لواحقین کے دلوں پر کیا گزری ہوگی۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری پر کوئی بات نہیں کروں گا، جو بھی ہو اس ملک کیلئے بہتر ہو، سب سے بڑی خوشی یہ ہے کہ ملک جمہوریت کے راستے پر چل پڑا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں