اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لندن روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان چند روز برطانیہ میں قیام کریں گے،اس دوران وہ برطانیہ کے مختلف شہروں میں پارٹی کارکنوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں