فواد چوہدری کے پی ٹی آئی چھوڑنے پر اہلیہ حبا چوہدری کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان اور سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے جس پر ان کی اہلیہ کا موقف بھی آگیا ہے۔ فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے ان کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا “آخر کار سفر اختتام کو پہنچا ۔”خیال رہے کہ فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کی پہلے ہی مذمت کرچکے ہیں، اب انہوں نے سیاست سے بریک لینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے اپنے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ عمران خان سے اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد فواد چوہدری تحریک انصاف کے تیسرے مرکزی رہنما ہیں جنہوں نے پارٹی اور سیاست چھوڑی ہے۔ ان سے پہلے گزشتہ روز شیریں مزاری نے جب کہ کچھ روز پہلے عمران خان کے دیرینہ ساتھی عامر کیانی نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ یہاں یہ بھی یاد رہے کہ کئی سابق اراکینِ اسمبلی تحریک انصاف چھوڑ چکے ہیں تاہم ان تینوں مرکزی رہنماؤں نے پارٹی کے ساتھ ساتھ سیاست بھی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں